تحصیل درہال میں نئے بی ڈی او کی آمد

0
152

عوام نے پر خلوص استقبال کیا،صاف شفاف کام کی امیدجتائی
نزاکت احمد
درہال؍؍ حال ہی میں سرکار ی دفاتر میں مختلف شعبہ جات کے افسران کے تبادلے ہوئے ہیں۔اسی کے چلتے تحصیل درہال میں بلاک ڈیولپمنٹ دفتر میں آج نئے بی ڈی او خلیل بانڈے تعینات ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق موصوف نہایت ہی ایمان دار ہونے کے ساتھ خدمت خلق کا بھی بڑا جذبہ رکھتے ہیں۔
اس سے پہلے بھی ان کی جانب سے کی گئی خدمات کے خوب چرچے ہیں۔ درہال کے لوگوں نے مع پروگرام افسر یعقوب ملک، جی آر ایس وی ایل ڈبلیو ، وسول سوسائٹی درہال اور دیگر ممبران نے بڑی گرم جوشی کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔وہاں لوگوں نے کہا کے ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں ، اور ان کے مستقبل کے دعاگو ہونے کے ساتھ امید کرتے ہیں کے خلیل صاحب عوام کو ان کا حق دلوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گے۔ غریب لوگ کے جنہوں نے محنت اور لگن کے ساتھ پنچایت کے تحت جو کام کروائے ہوئے ہیں، انہیں مکمل حق دلوانے میں گریز نہیں کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا