تحصیلدار کی تعیناتی میں تاخیر پر عوام کا گول بازار میں خاموش احتجاج

0
0

لطیف ملک
گول// گول بازار میں آج مقامی لوگوں و دکانداروں نے پْر امن طور پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے گول میں قریباً دو ماہ سے خالی پڑ ی تحصیلدار کی نشست کو جلد از جلد پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین میں مقامی سماجی تنظیم، دکاندار ،سابق ڈی ڈی سی چیر پرسن ، سرپنچوں و پنچوں نے حصہ لیا۔ اس موقعہ پر مظاہرین نے کہا کہ قریباً دو ماہ سے تحصیلدار کی کْرسی خالی پڑی ہوئی ہے جس وجہ سے مقامی لوگوں کے مسائل میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈومِسائل، پیدائش سند و دیگر اسناد و دیگر کاغذات بنانے کے لئے تحصیلدار کا ہونا لازمی ہے گول و ملحقہ جات سے آنے والے لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ ر ہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر آ ئے روز لوگوں کے مسائل بڑھتے ہی جا رہے ہیں اگر چہ سرکار دعویٰ کر رہی ہے کہ زمینی سطح پر لوگوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں لیکن گول سب ڈویژن میں آئے روز لوگ مختلف مسائل سے دو چار ہو رہے ہیں۔ جہاں تحصیلدار کی کْرسی خالی پڑی ہوئی ہے وہیں بی ڈی او کی تعیناتی تین جگہوں پر ہے اور وہ ڈیوٹی دینے سے قاصر رہتے ہیں جس وجہ سے نریگا و دیگر کاموں کی فائلیں دھول چاٹ رہی ہیں جو غریب عوام کے لئے کافی مشکل ہے۔ لوگوں نے یو ٹی گورنر انتظامیہ و ضلع انتظامیہ رام بن سے مطالبہ کیا کہ گول میں جلد ا زجلد تحصیلدار کی تعیناتی لانے کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کو بھی حل کیا جائے تا کہ لوگ پریشانیو ں سے باہر نکل سکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا