تحصیلدار کوچیمبر میں زندہ جلادینے کے ملزم کی حالت تشویشناک

0
0

حیدرآباد؍؍شہر حیدرآباد کے حیات نگر کے عبداللہ پور میٹ کی تحصیلدار وجیا ریڈی کو ان کے دفتر میں واقع چیمبر میں گھس کر پٹرول ڈال کر زندہ جلادینے کے واقعہ کے ملزم سریش کی حالت تشویشناک ہے ۔یہ واقعہ پیر کو پیش آیا تھا جس سے سنسنی پھیل گئی تھی۔وجیاریڈی اس واقعہ میں دفتر میں ہی ہلاک ہوگئی تھی جبکہ اس واقعہ میں جھلسنے والے ملزم سریش کی حالت تشویشناک ہے ۔وہ عثمانیہ اسپتال میں زیرعلاج ہے ۔ڈاکٹرس نے کہاکہ اس کے چہرہ،سینہ،پیٹ اور پیر جل گئے ۔اس کو عثمانیہ کے برنس وارڈ میں رکھاگیا ہے ۔ڈاکٹرس نے کہا کہ اس کی حالت کے بارے میں آئندہ 72گھنٹوں تک کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا۔دوسری طرف مجسٹریٹ نے سریش کا بیان لیا اور پولیس اس کے کال ڈاٹا کی جانچ کررہی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سریش نے خاتون تحصیلدار کو زندہ جلادینے سے چند منٹ پہلے اپنے چچا سے فون پر بات کی۔سمجھاجاتا ہے کہ اس کے تعلقات حیات نگر اور عبداللہ پور میٹ کے رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والوں کے ساتھ بھی ہیں۔پولیس نے ملزم سریش کے باپ کرشنا اور چچا کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی ہے ۔رچہ کنڈہ پولیس کمشنر مہیش بھگوت نے اے سی پی جئے رام کو اس معاملہ کا اسپیشل آفیسر مقرر کیا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا