راشد اقبال کو سنی ےوتھ ونگ پونچھ ضلع کا صدر منتخب کیا گیا
سید نیاز شاہ
پونچھتحرےک سنی ےوتھ ونگ جموں و کشمےر کا اےک اہم اجلاس ونگ کے رےاستی صدر اعجاز احمد مدنی کی صدارت مےں منعقد ہوا۔جس مےں ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ونگ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اس اجلاس مےں راشد اقبال کو سنی ےوتھ ونگ پونچھ ضلع کا صدر منتخب کےا گےا۔سنی ےوتھ ونگ دعوتی و تنظےمی علمی و روحانی اور تعلےمی و تربےتی پلےٹ فارم ہے جو امتِ مسلمہ کے نوجوانوں کو اےمان اور عملِ صالح کے ساتھ ساتھ تحرےکی اور انقلابی بنےادوں پر قوم کی رہنمائی کا فرےضہ سر انجام دے رہی ہے۔اس سے وابسطہ نوجوان اپنی تعلےمی و تدرےسی اور معاشی سرگرمےوں کے ساتھ ساتھ غلبہِ دےنِ حق کی بحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و احےاءکے لئے جدو جہد کر رہے ہےں۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے اعجاز مدنی نے کہا کہ سنی ےوتھ ونگ کا مقصد اولےن نوجوانوں کی سےرت و کردار کو اس طرح تعمےر کرنا ہے کہ وہ دنےا کی امامت ،قےادت کا فرےضہ ادا کر سکےں اور معاشرے سے باطل ،طاغوت استحصال اور ظلم پر مبنی نظام کا خاتمہ کر دےں اور ان کی جدوجہد کے نتےجے مےں بالاآخر پُر امن مصطفوی انقلاب کا سوےرا طلوع ہو جائے۔اعجاز مدنی نے حکومتِ جموں و کشمےر کو واضح طور پر ےہ پےغام دےا کہ نوجوانوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرکے انہےں شدت پسندی کا راستہ اختےار کروانے پر زےادہ تر ہاتھ انتظامےہ کا ہوتا ہے ۔انہوں نے سنی ےوتھ ونگ خلافِ قانون کوئی بھی کام نہےں کرتی اس لئے ہم اپنے مالکِ حقےقی کے سامنے ہی جھکنا پسند کرتے ہےں یہی وجہ ہے کہ انتظامےہ سنی ےوتھ ونگ کے کارکنان کے لئے ہر راستے پر کانٹے بچھاتی رہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلمان اےک مہذب دےن سے تعلق رکھتا ہے اور بے جا فتنہ فساد کوئی بھی مسلمان پسند نہےں کرتا مگر جب جب کوئی زبان اسلام کے خلاف زبان دراز کرے گا سنی ےوتھ ونگ تب تب مےدانِ عمل مےں آتی رہے گی ۔اس موقعہ پر مدنی نے ضلع پونچھ کے نو منتخب صدر راشد اقبال کو مبارکباد بھی پےش کی اور امےد ظاہر کی کہ وہ اچھے طرےقے سے ونگ کے اصولوں پر عمل پےرا ہوتے ہوئے ونگ کو مظبوط کرےں گے۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے سنی ےوتھ ونگ پونچھ کے نو منتخب صدر راشد اقبال نے کہا کہ سنی ےوتھ ونگ واحد وہ پلےٹ فارم ہے جس سے نوجوانوں کے جذبات کی صےح ترجمانی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا جو لوگ سنی ےوتھ ونگ پر بے جا نکتہ چےنی کرتے ہےں انہےں اےک بار حسد و بغض کا چشمہ اتار کر قرےب آکر دےکھنا چاہےے کہ سنی ےوتھ ونگ کےا ہے۔انہوں نے ونگ کے رےاستی صدر اعجاز احمد مدنی کا شکرےہ ادا کےا کہ جنہوں نے مجھے اس عہدے پر فاےئض کےا ۔راشد اقبال نے مزےد کہا کہ مےں ونگ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اےمانداری سے قوم و ملت کی فلاح و بہبود کے لئے کام کروں گا اور مجھے جس عہدے پر فاےئض کےا گےا ہے مےں اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔اجلاس مےں رےحان شےخ،انوار قادری،افضال قادری،ابدال قادری اور شہزاد ناےئک بھی موجود تھے