تبسم منظور اشرف ناڈکر کو اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا

0
0

لازوال ڈیسک

ممبئی؍؍تھیو فینی انٹرنیشنل یونیورسٹی ہیتی نے ورلڈ ایسو سی ایشن آف رائٹرس اینڈ آرٹسٹس آ ف اورب پیرو (اے ای اے ڈی او)لیڈرس اٹانومی انٹرنیشنل فلپین کے اشتراک سے تبسم منظور اشرف ناڈکر کو اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا ہے ۔اس ضمن میں تاج میرج ہال ،بھوساول ضلع جل گائوں،مہاراشٹر میں ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں تبسم منظور اشرف ناڈکر کو ہیومنٹیز میں اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا ہے ۔واضح رہے اس اعزازی تقریب کا انعقاد پروفیسر ڈاکٹر عبدالعقیل عبدالجبار ورلڈ انٹرنیشنل بانی اور صدر آر ایم ایم ایس انڈیا ،انٹرنیشنل سپریم کونسل فار دی پروٹیکشن آف آرگنائزیشن اینڈ اکیڈمیز مصرسے سرٹیفائڈ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ایڈوائزر ،انٹرنیشنل چانسلر ،رجسٹرار ،ایڈمنسٹریٹر،آڈیٹر اور ڈین کی جانب سے کیا گیا تھا جہاں تبسم منظور اشرف ناڈکر کو اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا۔اِدارہ ’لازوال‘نے محترمہ تبسم منظور اشرف ناڈکرکواس اعزاز کیلئے مبارک باد پیش کی ہے اور انہیں مستقبل میں بھی ایسے سنگ میل حاصل کرنے کیلئے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا