تازہ برفباری اور بارشوں کا سلسلہ دوبارہ جاری۔ضلع رامبن کے کئی علاقے زمینی رابطوں سے منقطع

0
81

بجلی کا نظام ٹھپ، قومی شاہراہ پر پھسلن اور پسیوں کی وجہ سے نقل و حمل متاثر
سجاد کھانڈے
کھڑی؍؍محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے ائین مطابق جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ ضلع رامبن میں بھی سنیچر کی شام سے ہی ایک بار دوبارہ پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ اتوار کے روز بھی جاری رہا، جس کی وجہ سے ضلع رام بن کے کئی دور دراز علاقے زمینی رابطوں سے منقطع ہو کر رہ گئے ہیں۔اور کئی علاقوں میں بجلی کا نظام بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔سب ضلع بانہال کے کئی علاقے زمین رابوں سے منقطع ہو کر رہ گئے ہیں۔جن میں سے بانہال منگت، ہنگنی شگن، ترگام کھڑی، مہو اور سب ضلع رامسو کے شال گارڈ ، پانچل،سینابتی پرستان،النباس، ہوچک اور دھنمستا جیسے علاقے زمینی رابطوں سے منقطع ہو کر رہ گئے۔سب ضلع بانہال کے تحصیل کھڑی میں بجلی کا نظام پوری طرح سے ٹھپ ہو کر رہ گیا ہیں، وہیں سب ضلع رامسو کے، درداہی، سوجمتنہ، دھنمستا اور تحصیل پوگل پریستان کے پہاڑی علاقوں میں بھی بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ تازہ برفباری میں مہو منگت اور ترگام کے جیسے علاقوں میں ایک فٹ کے قریب برف دوبارہ ریکارڈ کی گئی۔وہیں دوسری جانب تازہ برفباری اور بارشوں کے پیش نظر جموں کشمیر قومی شاہراہ پر سنیچر کے روز ٹریفک کی آمدورفت میں لگاتار خلل دیکھنے کو ملا۔ رام بن کے دلواس، مہاڑ، اور بانہال کے شیر بی بی اور شالگاڈی کے مقامات پر لگاتار پسیوں اور مٹی کے تودے گہر انے کی وجہ سے ٹریفک کی امدورفت میں خلل دیکھنے کو ملا، وہیں ناچلانہ سے بانہال میں کئی مقامات پر پھسلن کی وجہ سے بھی گاڑیوں کی امدورفت میں خلل دیکھنے کو ملا۔اس حوالے سے ایس ایس پی ٹریفک رام بن رامبن نے کہا کہ سنیچر کے روز کے لیے ٹریفک حکام کی جانب چھوٹی گاڑیوں کو قومی شاہراہ پر دو طرفہ چلنے کا حکم دیا تھا، تاہم انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر پتھر اور پسیاں گہر آنے اور لگاتار خراب موسم کی وجہ سے کام اور ٹریفک کو چلانے میں کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے معمول کی طرح جموں کشمیر قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ خراب موسم میں قومی شاہراہ پر سفر کرنے کی کوشش نہ کریں اور قومی شہرہ پر سفر کرنے سے پہلے متعلقہ ٹریفک کنٹرول رومز میں ضرور رابطہ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی پاسداری بھی کریں تاکہ شاہراہ پر ٹریفک کو چلانے میں کسی دشواری کا سامنا نہ پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا