بے گھر کمیونٹی کی غیر منقولہ جائیداد پر قبضہ ایک سنگین معاملہ ہے:اندر جی لابرو

0
0

کہا اس سلسلے میں خصوصی ٹاسک فور قائم کی جانی چاہئے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموںو کشمیر آدرش سنگرام پارٹی کے ریاستی صدر اندر جی لابرو نے پاور آف اٹارنی کی جعلسازی کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کی مائیگرینٹ جائیداد کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے میں ملوث ایک لینڈ بروکر کو گرفتار کرنے کی اپیل کی ۔انہوں نے وادی میں بے گھر کشمیری پنڈتوں کی غیر منقولہ املاک پر دھوکہ دہی سے زمین پر قبضے کے بڑے پیمانے پر مقدمات کی جانچ کے لیے ایک بااختیار ایس آئی ٹی کے قیام کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ تارکین وطن کی املاک کے بڑھتے ہوئے زمینوں پر قبضے کے واقعات کے سلسلے میں ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کی جانی چاہئے اورزمینوں پر قبضہ کرنے والوں سے جائیدادیں جائز مالکان کو واپس کر دی جانی چاہئے ۔لابرو نے کہا کہ کشمیر وادی میں کے پی ایس کے بے گھر کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی غیر منقولہ جائیداد پر قبضہ ایک سنگین معاملہ ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا