بے نظیربھٹوپرفلم؛ بختاوربھٹوکا مہوش حیات کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان

0
0
کراچی: پاکستان کی سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پربننے والی فلم پراعتراض اٹھاتے ہوئے ان کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے فلم کی ٹیم کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کردیا۔گزشتہ روزاداکارہ مہوش حیات نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے محترمہ بے نظیربھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد یہ خبر محض چند گھنٹوں میں پورے میڈیا پرچھاگئی تھی۔ مہوش حیات کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ان کے فیصلے کو سراہا جارہا تھا اور کہا جارہا تھا کہ مہوش حیات محترمہ شہید بے نظیربھٹو کی تصویر پیش کرنے کے لیے بالکل صحیح اداکارہ ہیں تاہم بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو کو مہوش حیات اورفلم کی ٹیم کا یہ فیصلہ پسند نہیں آیا اورانہوں نے ٹوئٹر پر سخت الفاظ میں اپنی والدہ کی زندگی پربننے والی فلم پراعتراض اٹھایا ہے۔بختاوربھٹو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کی زندگی پربننے والی فلم کے حوالے سے ان کے وارث اوربچوں سے کسی قسم کی رضامندی نہیں لی گئی، یہ ہمارے لیے بالکل بھی قابل قبول نہیں ہے اورہم اس کے خلاف ایکشن لیں گے۔بختاوربھٹو کی جانب سے ٹوئٹ کرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹ کرتے ہوئے وضاحت دی کہ ان کی والدہ محترمہ کی زندگی پربننے والی فلم کا پراجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اسے آپ کے خاندان کی اجازت اوردعاؤں بغیر آگے نہیں بڑھایا جائے گا، مجھے یقین ہے ہماری ٹیم پراجیکٹ کومزید آگے بڑھانے سے پہلے آپ سے رابطہ ضرور کرے گی۔اس کے ساتھ ہی مہوش حیات نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ایک فلم سے ہٹ کر بطور اداکارہ میں اپنی آئیڈیل (بے نظیر بھٹو) کے بارے میں تحقیق کررہی ہوں، میں ایک دن آپ سے ملنا چاہوں گی تاکہ ان کے بارے میں مزید جان سکوں۔واضح رہے کہ بے نظیربھٹوکی زندگی پر بننے والی فلم کا پراجیکٹ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے لہٰذا فلم میں مہوش حیات کے کام کرنے کے علاوہ مزید کاسٹ کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا