بے شمار چیلنجوں پرقابوپاکرایک نیا جموں و کشمیر ثابت قدمی کے ساتھ کھڑا ہے: سنہا

0
0

لفٹیننٹ گورنر نے ڈی ڈی کاشر کے خصوصی پروگرام ’’میری مٹی میرا دیش‘‘میں شرکت کی؛مجاہدین آزادی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍لفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا نے آج ڈی ڈی کاشر کے خصوصی پروگرام "میری مٹی میرا دیش” میں شرکت کی اور 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر مجاہدین آزادی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔لفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ’’ہمارے بانیان، جے کے پولیس، مسلح افواج اور سی اے پی ایف کے بہادر جوانوں نے امن قائم کیا ہے جس سے قوم اور جموں و کشمیر کے یو ٹی کو شہریوں کی امنگوں کو پورا کرنے اور سماجی انصاف اور مساوات کے اصولوں کو مضبوط کرنے میں مدد ملی ہے۔‘‘
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے گزشتہ چند سالوں میں تبدیلی کے سفر کو اجاگر کیا۔لفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ’’گزشتہ میں کبھی بھی جموں و کشمیر یو ٹی کے لئے حالات اتنے سازگار نہیں رہے جتنے کہ اب ہیں۔ ہماری معیشت مستحکم اور مضبوط ہو رہی ہے۔ صرف پانچ سالوں کے عرصے میں، بے شمار چیلنجوں پر قابو پاتے ہوئے، ایک نیا جموں و کشمیر ثابت قدمی کے ساتھ کھڑا ہے۔‘‘
انہوں نے مقامی فن، ثقافت اور ورثے کو محفوظ رکھنے اور قومی جذبے کو فروغ دینے میں دوردرشن کے کردار کی بھی تعریف کی۔فوک آرٹسٹوں اور میوزک بینڈ کے موسیقی پروگرام نے حب الوطنی پر مبنی گانوں اور موسیقی کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ماحول حب الوطنی کے جذبے سے معمور تھا اور مجاہدین آزادی اور شہداء کی قربانیوں اور بے پناہ خدمات کو یاد کیا گیا۔پروگرام کے دوران، آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی ترقیاتی سفر پر مبنی ایک مختصر فلم دکھائی گئی۔تقریب کے دوران ٹیلنٹ ہنٹ ریئلٹی شو کا آغاز بھی کیا گیا۔تقریب میں پروفیسر اے. رویندر ناتھ، وائس چانسلر، سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر؛ شری پی پی شکلہ، ڈی ڈی جی، ڈی ڈی کاشر؛ شری پرکاش ویر تیاگی، ڈی ڈی جی گلوبل آؤٹ ریچ پرسار بھارتی؛ شری سنجیو سگم، ڈی ڈی جی (ای)، سینئر حکام اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمایاں شہریوں نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا