بی ڈی سی چیئرمین تھرو چودھری مکھناں کو صدمہ، بڑے بھائی انتقال کر گئے

0
0

اس دکھ بھری گھڑی میں ہم بھی لواحقین کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں: خان برادران
ایم شفیع رضوی
تھرو // سینئر سیاسی سماجی کارکن بی ڈی سی چیئرمین تھرو چودھری مکھناں کو صدمہ بڑے بھائی نمبردار عبدالکریم 65 سال کی عمر میں اس دنیا فانی کو خیر آباد کہہ کر اپنے ملک حقیقی سے جا ملے۔مرحوم کے انتقال پر خان برادران سابقہ وزیر چودھری اعجاز احمد خان اور سابقہ ممبر اسمبلی چودھری الحاج ممتاز احمد خان سمیت کہیں سماجی سیاسی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا ہے کہ اس دکھ بھری گھڑی میں ہم بھی لواحقین کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا گوہ ہیں کہ اللہ رب العزت مرحوم کی بخشش و مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ لواحقین کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی قوت و ہمت عطا فرمائے۔ اور جو صبر کریں اس پر اللہ رب العزت اجرے عظیم عطا فرمائے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شمولیت فرمائی۔ مرحوم نمبردار چودھری عبدالکریم اپنی برادری میں اچھا رسوخ رکھتے تھے۔ اور اپنی برادری کے بے سہارا لوگوں کے ساتھ ہمدردی اور غریب یتیم مسکین کی مدد کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔ جن کے انتقال سے برادری میں ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔ جس کی بھرپائی ناممکن ہی نہیں بلکہ مشکل ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا