بی جے پی 26 جون کو یوم سیاہ منائے گی

0
0

یواین آئی
نئی دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سال 1975 میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی طرف سے ملک بھر میں لگائی گئی ایمرجنسی کی مخالفت میں اس سال 26 جون کو یوم سیاہ منائے گی۔ بی جے پی کے ذرائع کے یہاں بتایا کہ پارٹی 26 جون کو ملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں ایک پریس کانفرنس کرکے کانگریس کو گھیرے گی۔ اس کے لئے ، بی جے پی نے اپنے تمام سینئر مرکزی وزراءکو مختلف مقامات پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق، اس مہم کی کمان پارٹی کے صدر امت شاہ سنبھالیں گے وہ گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں پریس کانفرنس کرکے کانگریس کو گھیریں گے اور مرکز کی کامیابیوں کو گنائیں گے ۔اس کے علاوہ مرکزی وزیر جنرل وی کے سنگھ حیدرآباد میں، مسٹر پرکاش جاوڈیکر جے پور میں، مسٹر جتیندر سنگھ گوہاٹی ،میں ، ڈاکٹر مہیش شرما چندی گڑھ، مسٹر دھرمیندر پردھان چھتیس گڑھ، مسٹر ایم جے اکبر کرناٹک میں ، روی شنکر پرساد بھوپال، مسٹر جے پی نڈا اتراکھنڈ میں موجود رہیں گے ۔ باقی وزراءکو بھی تمام اہم ریاستوں کے دارالحکومتوں میں ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ 25 جون 1975 کو اس وقت کے صدر فخر الدین علی احمد کے دستخط کے بعد محترمہ گاندھی نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا