آرٹیکل 370اور 35اے کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی پیش رفت پر روشنی ڈالی
لازوال ڈیسک
جموںبی جے پی جموں و کشمیر کے جنرل سکریٹری اور سابق ایم ایل سی ایڈوکیٹ وبودھ نے کہا کہ بی جے پی 5 اگست 2024 کو بانا سنگھ اسٹیڈیم، آر ایس پورہ میں جموں و کشمیر کے مکمل اتحاد کی یاد میں ‘ایکتما مہوتسو ریلی’ کا اہتمام کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار وبودھ گپتا نے بی جے پی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کیاجہاں بھاجپا کے دیگر سینئر رہنماءبھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ5 اگست 2019 کا دن ہماری زندگی کا بہت اہم دن ہے۔ 5 سال پہلے اس اہم دن پر، ایک تاریخی غلطی کو درست کیا گیا اور ہم، جموں و کشمیر کے لوگ، باقی ہندوستان کے ساتھ مکمل طور پر متحد ہو گئے، اور اب تمام حقوق اور آزادیوں سے لطف اندوز ہونے کے قابل ہو گئے ہیں اور آگے بڑھ رہے ہیں۔
وبودھ گپتا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس دن پارٹی کا ”ایک ودھان، ایک نشان، ایک پردھان“ مشن پوری طرح سے پورا ہوا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اس دن نے بنیادی طور پر نظر انداز اور مظلوم کمیونٹیوںکو تمام حقوق فراہم کیے، جنہیں 7 دہائیوں سے انصاف سے محروم رکھا گیا تھا۔گپتا نے کہا کہ مودی حکومت کے فیصلہ کن اقدامات کے بعد، ان کمیونٹیز کو شہریت کے حقوق دیے گئے، ان کے بچوں کو پروفیشنل کالج میں داخلہ مل سکتا تھا، سرکاری نوکری مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دن نے خطے میں ترقی کو فروغ دیا جس میں رنگ روڈز، ٹنل، ہائی ویز، میڈیکل کالجز، سیاسی بااختیار بنانے کے 3 درجے کے نظام کا ذکر ہے جس سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو بڑا فروغ ملتا ہے۔وبودھ نے کہا کہ اب ریاست کے کونے کونے میں ترنگا لہرایا جا رہا ہے، مہاراجہ ہری سنگھ جی کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے، یوم الحاق، مہاراجہ ہری سنگھ کا یوم پیدائش بڑے پیمانے پر منایا جا رہا ہے اور پتھراو ¿ اور علیحدگی پسندی میں نمایاں کمی آئی ہے۔وبود گپتا نے مزید کہا کہ بی جے پی 5 اگست 2024 کو بانا سنگھ اسٹیڈیم، آر ایس پورہ میں ‘ایکتما مہوتسو ریلی’ کا انعقاد کرے گی تاکہ جموں و کشمیر کے بقیہ ہندوستان کے ساتھ مکمل اتحاد کی یاد منائی جاسکے۔