بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اجے نشاد کانگریس میں شامل

0
0
یواین آئی
نئی دہلی؍؍بہار کے مظفر پور سے گزشتہ عام انتخابات میں مسلسل دوسری بار لوک سبھا پہنچنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ اجے نشاد نے منگل کو کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی مسٹر نشاد نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا، بہار امور کے انچارج موہن پرکاش، بہار ریاستی کانگریس کے صدر اکھلیش پرتاپ سنگھ اور دیگر لیڈروں کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر شری کھیڑا نے کہا کہ جب موجودہ لوک سبھا کے اراکین بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں تو یہ واضح ہو جاتا ہے کہ ہوا کس طرف چل رہی ہے۔
مسٹر کھیڑا نے کہا ” مسٹر اجے نشاد بہار کی سیاست میں ایک اہم شخص ہیں اور وہ آج کانگریس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، میں ان کا خیر مقدم کرتا ہوں”۔بہار پردیش کانگریس کے انچارج موہن پرکاش نے کہا "اجے نشاد کے والد پرکاش نشاد بہار کے ایک اہم سیاست دان تھے اور انہوں نے ہمیشہ دلتوں، مظلوموں اور پسماندہوں کے لیے آواز اٹھائی ہے اور اجے جی بھی اپنے والد کے راستے پر چل رہے ہیں۔ پورے کانگریس کنبے کی طرف سے میں مسٹر نشاد کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
بہار کانگریس کے صدر اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا "اجے نشاد جی کے کانگریس میں شامل ہونے سے کانگریس کی تنظیم مزید مضبوط ہوگی۔ ہم کانگریس کے کنبے میں ان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ کانگریس میں ان کی موجودگی سے پارٹی نہ صرف مظفر پور میں مضبوط پوزیشن میں ہوگی، بلکہ آس پاس کے علاقوں میں بھی مضبوط ہوگی۔ ” "اس کا اثر بہت سے لوک سبھا حلقوں پر بھی پڑے گا۔”
مسٹر نشاد نے کہا "میں کانگریس کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے مجھے پارٹی میں شامل ہونے کا موقع دیا۔ میں کانگریس کے لیے دن رات کام کروں گا۔ میں بی جے پی میں تھا اور میرا ٹکٹ منسوخ کر دیا گیا تھا۔ اس بنیاد پر کہ سروے میں میرے مطابق نہیں تا اور میں نہیں جیت رہا تھا۔ جب میں نے پوچھا کہ میں پچھلی بار چار لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے جیتا ہوں تو مجھے بتایا گیا کہ آپ اپنے ووٹوں سے نہیں بلکہ اوپر والے ووٹوں سے جیتے ہیں۔ اب میں کانگریس میں آکر ان کی انا کو توڑنا چاہتا ہوں۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا