بھوپال، 21 اگست (یو این آئی) راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لیے مدھیہ پردیش سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار مرکزی وزیر جارج کورین آج دارالحکومت بھوپال میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔
بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر مواصلات جیوترادتیہ سندھیا کے راجیہ سبھا سے استعفیٰ دینے کی وجہ سے ریاست میں خالی ہوئی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔
پارٹی سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ مسٹر کورین صبح تقریباً 11 بجے اسمبلی میں نامزدگی داخل کریں گے۔ اس دوران ریاست کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور ریاستی پارٹی صدر وشنودت شرما بھی موجود رہیں گے۔