واجد بشیر ٹکو نے جو مینڈھر کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کئے ہیں وہ قابل ستائش ہیں: تنویر اقبال قریشی
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍سب ڈویژن مینڈھر میں یوں تو کوئی ایسا گا?ں نہیں ہے جہاں عوام کو بنیادی سڑک رابطہ میسر نہ ہو۔یہاں تک کہ آج شہر سے گائوں اور محلہ تک سڑک رابطہ میسر کروا کر وا کر مرکزی حکومت نے تاریخ ساز کام ہیں۔مجودہ حکومت نے مختلف سکیمیں شروع کر کے غریب عوام کو بڑی راحت ملی۔ہے۔ جبکہ ڈی ڈی سی مینڈھر نے آپنے مختصر دور اقتدار میں ایک تاریخ رقم کی ہے مہنڈر میں سنگالہ چوک میں انٹری گیڈ بناوا کر مہنڈر کی خو بصورتی میں چار چاند لگے ہیں۔نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی پہاڑی کلچر ویلفیئر سیل جموں و کشمیر یوٹی کے ترجمان تنویر اقبال قریشی نے کہا کہ ڈی ڈی ہیڈکوارٹر مینڈھر نے اپنے اقتدار کے دوران مہنڈر کی تعمیر وترقی کے ہر ایک شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے شمار مثالی منصوبے منظور کروائے ہیں جن کی بدولت آج اس سرحدی اور پسماندہ اسمبلی حلقہ کے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مینڈھر قصبہ میں داخلی گیٹ جو کہ مینڈھر شہر میں ایک تاریخی گیٹ کی حیثیت رکھتا ہے اس کے علاواہ کھیل کے میدان،سڑکیں،پانی کے پروجیکٹ۔ان منصوبوں کے لئے ڈی ڈی سی مینڈھر نے انتھک محنت کی ہے۔نہ صرف اتناہی نہیں بلکہ پورے اسمبلی حلقہ کے ہر ایک گائوں بلکہ محلہ جات کو شہر سے جوڑ کر ایک ایسی مثال قائیم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی حلقہ مینڈھر جغرافیائی لحاظ سے کچھ اس طرح بکھرا ہوا ہے مہنڈر اپنی خوبصورتی کے لئے جانا جاتا ہے۔ لیکن آج ان بنیادی سڑک رابطوں کی بدولت ایک مختصر سے وقت میں عوام آپنے معاملات کے سلسلہ میں با آسانی آ جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی مینڈھر نے شعبہ تعلیم میں بے مثل اور قابل صد آفرین کارہائے نمایاں انجام دیتے ہوئے نہ صرف بنیادی تعلیم کو بڑھاوا دینے کے لئے اشد محنت ولگن سے کا کر رہے ہیں۔ جو کہ مینڈھر خصوصاً نوجوان نسل کے تابناک مستقبل کیلئے ایک عظیم کارنامہ ہے۔ جس کیلئے یہاں عوام خاص کر نوجوان نسل ان کے ممنون ومشکور ہیں۔ حالانکہ یہ امر روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ کوئی بھی منصوبہ ڈی ڈی سی کی جانب سے حتمی منظوری ملنے کے بغیر حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے۔تنویر نے کہا کہ مینڈھر ایک مثالی تعمیری خطہ بنے گا جہاں پر یہاں کی عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار نے نو سالوں کے اندر بڑی پیمانے پر تعمیر و ترقی کے کام کئے ہیں یوٹی جموں و کشمیر کے اندر۔آج آپ دکھ رہے ہیں ہر غریب کو اپنا بنیادی حق مل رہا ہے۔