بی جے پی کاملک اور اس کے لوگوں کی خدمت کا مشن ہے: اشونی

0
0

اشونی شرما نے بی جے پی ہیڈکوارٹر میں عوامی دربار منعقد کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے اشونی شرما نے ہفتہ کو پارٹی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں اپنی ہفتہ وار نشست کے دوران عوامی دربار میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شکایات سنیں۔اشونی شرما نے ان بہت سے لوگوں سے بھی بات چیت کی جنہوں نے پارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا تھا تاکہ ان کے مسائل کو حل کرنے میں مدد حاصل کی جا سکے۔
وہیںاشونی شرما نے کہا کہ بی جے پی نہ صرف ایک سیاسی پارٹی ہے بلکہ ملک اور اس کے لوگوں کی خدمت کا مشن ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کا ایک پرعزم کیڈر ہے، جو ہمیشہ گراؤنڈ میں موجود ہے، لوگوں کی دہلیز تک پہنچتا ہے اور کئی طریقوں سے ان کی مدد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے گزشتہ تقریباً دس سالوں کے دوران مختلف شعبوں میں ترقی کے متعدد میگا پراجیکٹس شروع کرنے کے علاوہ سماج کے مختلف طبقات کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے بڑی تعداد میں فلاحی اسکیمیں شروع کی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا