بی جے پی نے نانا جی دیشمکھ کو خراج عقیدت پیش کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر بی جے پی نے نانا جی دیشمکھ ان کی یوم پیدائش پر پارٹی ہیڈکوارٹر تریکوٹہ نگر میں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔واضح رہے خراج تحسین پیش کرنے کا پروگرام پروفیسر کلبھوشن مہترا، انچارج نانا جی دیش مکھ لائبریری اور ای لائبریری نے منعقد کیا، جنہوں نے نانا جی کی زندگی پر ایک مختصر نوٹ پیش کیا۔اس موقع پرسابق وزیر ست شرما نے نانا جی کو اپنے اندر ایک ادارہ قرار دیا، جنہوں نے عوامی اور سیاسی زندگی میں نئی اخلاقیات قائم کیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں ان کی شراکت شاندار رہی ہے اور آنے والے عرصے تک لوگوں کو متاثر کرتی رہے گی۔ انہوں نے پارٹی کیڈر سے کہا کہ وہ لوگوں کو نانا جی کے اصولوں اور نظریات سے آشنا کریں۔اس موقع پر بھاجپا کے کئی سینئر لیڈران نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا