بی جے پی نے لداخ اور جموں وکشمیر یونین ٹریٹریوں کیلئے  دو صدور  تعیناتی کا فیصلہ لیا

0
0

سرینگر//یو پی آئی // بھارتیہ جنتاپارٹی نے جموںوکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹریوں کیلئے دو صدور کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق جموںوکشمیر اور لداخ دو یونین ٹریٹریوں میں ضم ہونے کے بیچ بی جے پی کی مرکزی قیادت نے جموںوکشمیر اور لداخ کیلئے دو پارٹی صدور کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لداخ اور جموںوکشمیر میں بھارتیہ جنتاپارٹی کو مضبوط کرنے اور لوگوں کے ساتھ روابط کو اُستوار کرنے کے ضمن میں بی جے پی نے اس طرح کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی الیکشن سے قبل بی جے پی جموںوکشمیر میں اپنے پیر مضبوط کرنا چاہتی ہے اورا س سلسلے کی ایک کڑی کے تحت ہی لداخ اور جموںوکشمیر کیلئے دو نئے صدور کی تعیناتی کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ چونکہ جموںوکشمیر کیلئے پہلے ہی دوندر رینہ کو بطورپارٹی صدر تعینات کیا گیا اب لداخ کیلئے نئے صدر کی تلاش شروع کی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا