بی جے پی نے عوامی جذبات کا استحصال کیا: جاوید رانا

0
0

مینڈھر کے ڈھرانہ میں عوام سے کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
مینڈھر؍؍ مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کی امیدوں پر پورا اترنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ حکومت کے خلاف لوگوں میں سخت ناراضگی ہے کیونکہ بی جے پی قیادت اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے جو پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات دونوں کے وقت کیے گئے تھے۔یہ بات سینئر این سی لیڈر اور جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کے پیرپنجال زون کے صدر جاوید احمد رانا نے مینڈھر کے ڈھرانہ میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے تابدلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔
جاوید احمد رانا نے کہا کہ لوگوں میں غصہ ہے کیونکہ بی جے پی نے ان لوگوں کے جذبات سے کھلواڑ کیا ہے جنہوں نے انہیں ووٹ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ان کی پالیسیوں سے خوش نہیں ہیں جہاںبڑھتی ہوئی عوامی مایوسی تمام محاذوں پر مرکزی حکومت کی مایوس کن کارکردگی کا عکاس ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے نہ صرف مذہب اور علاقے کے جذبات کو ہوا دے کر بلکہ ترقی کے کھوکھلے وعدے کرکے عوامی جذبات کا استحصال کیا۔
خاص طور پر جموں و کشمیر میں بے مثال قیمتوں میں اضافے اور ریکارڈ بے روزگاری کا ذکر کرتے ہوئے، این سی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت قیمتوں کو کنٹرول میں لانے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے اور غیر معقول ٹیکسوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔جاوید رانا نے زور دے کر کہا کہ سابقہ ریاست میں نیشنل کانفرنس کی متواتر حکومتوں کے دوران جو تحریک پیدا ہوئی تھی وہ پوری طرح غائب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ایک جامع اور خوشحال جموں و کشمیر میں یقین رکھتی ہے جو مذہب، ذات پات، طبقے، زبان، علاقہ یا عقیدے کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیر کشمیر کے تصور کردہ اصولوں نے ہمیں بحیثیت قوم متحد ہونے میں مدد کی۔سابق رکن اسمبلی نے راجوری پونچھ اضلاع کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں این سی امیدوار کی حمایت کریں اور اس کے حق میں ووٹ دیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا