بی جے پی نے سیمی فائنل جیت لیا،اب 2024 میں فائنل جیتنا ہے: رویندر رینا

0
0

پارٹی ہیڈکوارٹر جموں میں پارٹی کارکنان نے جیت کا جشن کا منایا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینا نے جموں میں پارٹی کی جیت کے جشن کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی جیت نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی پالیسیوں کی توثیق کی ہے۔جموں و کشمیر بی جے پی کے رہنماؤں نے اتوار کو راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں پارٹی کی زبردست جیت کا جشن جموں کے تریکوٹہ نگر میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منایا، جہاں سینکڑوں کارکنان اور لیڈر جمع ہوئے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔اس موقع پرجے اینڈ کے بی جے پی کے صدر رویندر رینا، جے اینڈ کے بی جے پی کے جنرل سکریٹری اشوک کول، سابق نائب صدر، سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ، سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا، سابق وزیر ست شرما و دیگران موجود تھے۔وہیںروایتی ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے اور پٹاخے پھوڑتے ہوئے، بی جے پی کے پرجوش کارکنوں نے تین ریاستوں میں پارٹی کی شاندار جیت کا جشن منایا جہاں حال ہی میں انتخابات ہوئے تھے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے رویندر رینا نے کہا کہ بی جے پی نے شاندار مظاہرہ کے ساتھ سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کی ہے اور بی جے پی 2024 کا فائنل بڑے مارجن سے جیتے گی۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی عوام نواز پالیسیوں کو قبول کر لیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا