بی جے پی نے خطہ اور مذہب سے بالاتر ہوکر لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے: رینا

0
0

جموں خطے میں نیشنل کانفرنس کو بڑا جھٹکا، بڑے لیڈر بی جے پی میں شامل ہوئے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ جموں خطے میں نیشنل کانفرنس کو بڑا جھٹکا لگا ہے کیونکہ نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور ضلع کٹھوعہ (دیہی) کے صدر سنجیو کھجوریہ عرف رومی کھجوریہ کی قیادت میں این سی کے سرکردہ لیڈراپنے ضلع اور منڈل کے عہدیداروں اور سینکڑوں حامیوں کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئے۔اس موقع پرجموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا کے ساتھ پارٹی کے جنرل سکریٹریز ایڈوکیٹ وبودھ گپتا اور ڈاکٹر دیویندر منیال، سینئر لیڈر دیویندر سنگھ رانا اور سابق وزیر پریم ساگر عزیز نے بی جے پی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں پارٹی میں ان کا خیرمقدم کیا۔وہیںرویندر رینا نے نئے آنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے خطہ اور مذہب سے بالاتر ہوکر لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے پنڈت پریم ناتھ ڈوگرا اور دیگر پارٹی لیڈروں کے نام یاد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ دل میں قوم پرستی کے جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے اصرار کیا کہ پرجا پریشد، جن سنگھ اور بی جے پی کارکنوں کی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے قربانیوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل عوام کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کا راستہ اپنانا پڑتا تھا اور سینے میں گولیاں کھانی پڑتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارے پاس دو ایمس اسپتال ہیں، رنگ روڈ، میڈیکل کالج، سڑکوں کا نیٹ ورک، ریل رابطہ، سرحدی رابطہ، اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی کارکنوں کی سرشار کوششوں کی وجہ سے ترقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک زمانے میں این سی، پی ڈی پی، کانگریس کی حکومتیں صرف عوام اور سرکاری پیسے کو لوٹتی تھیں جو ان کے گھروں جیسے فلاحی کاموں کے لیے ہوتی تھیں۔ اب، لوگوں کی سماجی و اقتصادی حیثیت کو بلند کرنے کے لیے پی ایم مودی کی طرف سے سکنیا، گولڈن ہیلتھ کارڈ، وشوکرما یوجنا، کسان سمان ندھی جیسی بہت ساری اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔رینا نے کہا کہ نہ صرف جموں بلکہ کشمیر میں بھی عوام مودی حکومت پر بھروسہ کرتے ہوئے بی جے پی کے نشان کو بڑے احترام سے تھامے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ہر علاقے کے ہر فرد کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے پوری قوم کو متحد کیا ہے، جس نے ہر کونے سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ اس موقع پردیویندر سنگھ رانا نے کہا کہ بی جے پی ہر نئے آنے والے کو پیار سے خوش آمدید کہتی ہے اور جلد ہی ہر نیا آنے والا اپنے آپ کو بی جے پی خاندان کی پارٹی کے طور پر محسوس کرتا ہے، جو بی جے پی کارکنوں کی صاف دل کی عکاسی کرتا ہے۔وہیںپریم ساگر عزیز نے کہا کہ اب کھجوریا کی شمولیت سے مقامی بی جے پی یونٹ مزید مضبوط ہوا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کو فروغ ملے گا۔اس دوران سنجیو کھجوریا نے کہا کہ مودی حکومت کی فلاحی اسکیموں سے زمینی سطح پر لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی نے ہر ہندوستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور نیا عالمی نظام اب ہندوستان کو بڑی امیدوں کے ساتھ دیکھ رہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا