بی جے پی نے جموں اور کشمیر میں’گاؤں چلو ابھیان‘ کو تیز کیا

0
0

عام عوام اور گاؤں کے سرکردہ لوگوں سے بات چیت کا سلسلہ جاری
لازوال ڈیسک
جموں؍؍پارٹی کے ’گاؤں چلو ابھیان‘ کو جاری رکھتے ہوئے، بڑی تعداد میں سرکردہ لیڈروں اور بی جے پی کے سینکڑوں کارکنوں نے جموں صوبہ اورکشمیر وادی میں ابھیان کو تیز کر دیا۔ اس دوران پارٹی کیڈر نے دیہی علاقوں کے مختلف دیہاتوں اور شہری علاقوں کے وارڈوں کا احاطہ کیا۔
وہیںبی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ کٹھوعہ ضلع کے بلاک ڈنگہ امب میں چیلاکھ مغربی پنچایت کے گاؤں نونی پہنچے۔ انہوں نے مختلف طبقوں اور رنگوں سے تعلق رکھنے والے گاؤں کے سرکردہ لوگوں سے بات چیت کی اور متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کے تحت بی جے پی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی فلاحی اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بات کی۔ انہوں نے استفادہ کنندگان کی زندگیوں پر فلاحی اسکیموں کے اثرات کے بارے میں بھی رائے طلب کی۔
وہیںبی جے پی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) اشوک کول "گاؤں چلو ابھیان” کے تحت اننت ناگ ضلع کے سری گفارا گاؤں پہنچے اور مقامی کارکنوں اور ممتاز باشندوں نے سخت موسمی حالات میں تبادلہ خیال کیا۔اسی طرح بی جے پی کے نائب صدر یودھویر سیٹھی نے اس مہم کے تحت جموں ضلع کے بوتھ نمبر 119 کا دورہ کیا۔بی جے پی کے جنرل سکریٹری اور سابق ایم ایل سی وبود ھگپتا نے جموں ضلع میں بوتھ نمبر 135 اور 136 میں مہم چلائی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا