بی جے پی نے جموںو کشمیر یوٹی میں میری مٹی، میرا دیش مہم چلائی

0
0

وطن کے بہادروں کے گھروں سے مٹی کی جمع، بہادروں کو خراج عقیدت کیا پیش
لازوال ڈیسک
جموں؍؍قومی راجدھانی میں امرت واٹیکا کی تیاری میں مٹی کو جمع کرنے کی ملک گیر مہم کو جاری رکھتے ہوئے، جموں و کشمیر کے طول و عرض سے بی جے پی کے لیڈروں نے مہم کی قیادت کرتے ہوئے وطن کے بہادروں کے گھروں سے مٹی اکٹھی کی۔اس سلسلے میںضلع جموں ساؤتھ میں سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا اور دیگر ان نے ویر بہادر کے گھر جا کر ان کی اہلیہ محترمہ چندرکلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ضلع صدر ریکھا مہاجن، ریاستی سکریٹری ایودھیا گپتا، شریک انچارج جموں شمالی ونے گپتا، ضلع جنرل سکریٹری پشپندر سنگھ اور دیگر کارکنان موجود تھے۔دریں اثناء شوپیاں ضلع میں، میری مٹی میرا دیش پروگرام چوان کیلر شوپیاں میں منعقد ہوا جس کی قیادت بی جے پی ضلع صدر شوپیاں محمد یوسف بھٹ نے کی۔اس پروگرام میں زبیر احمد گانی بی جے پی یوتھ صدر شوپیاں، سجاد احمد گانی بی جے پی یوتھ نائب صدر اور دیگر موجود تھے۔وہیںبے گھر ہونے والے افرادنے مائیگرنٹ کیمپ جگتی، نگروٹا، جموں سے مٹی جمع کی۔تاہم ضلع جموں شمالی نے صدر اومی کھجوریہ کی قیادت میں ضلع جموں شمالی کے پھلائیں منڈل میںکلدیپ سنگھ سلاتھیا کی رہائش گاہ سمیت کئی مقامات کا دورہ کیا۔تاہم ضلع پونچھ میں گاؤں جھلاس میں ضلع صدر راجیش رینا، نریش شرما، سنیل شرما، راجیش سودن، منڈل صدر سریش شرما، ستپال رینا اور دیگر کی موجودگی میں میری مٹیمیرا دیش کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا