اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ سب ڈویژن مینڈھر کے ہائی سکول کوٹاں تا کنڈی سڑک کا افتاح کیا
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍بی جے پی لیڈر و ڈی ڈی سی ہڈکواٹر مینڈھر انجینئر واجد بشیر خان ٹیکونے اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ سب ڈویژن مینڈھر کے ہائی سکول کوٹاں تا کنڈی سڑک کا افتاح کیا۔اس موقعہ پر محکمہ بی ڈبلیوں محکمہ کے افسران ،ملامین ،بی جے پی سپوکس پرسن ستیش کمار شرما و دیگر علاقائی معزین بھی موجود رہے۔اس دوران علاقہ کے مقامی شانواز خان نے گورنر سرکار وبی جے پی لیڈر و ڈی ڈی سی ہڈکواٹر مینڈھر انجینئر واجد بشیر خان ٹیکو اور ضلع انتظامیہ پونچھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی عوام سرکار کی بہت شکرگزار ہے کہ اس دور داراز علاقہ میں سڑک کا بروجکیٹ کا کام جو شروع ہوا مکمل ہونے کے بعد یہاں کی عوام کو سڑک جیسی بنیادی سہولیات دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ سابقہ سرکاروں میں جو کام گزشتہ ستر سالوں سے نہیں ہوئے تھے ۔آج گورنر انتظامیہ کے اندر بڑی تیزی اور جدید تعمیری طریقہ کار کے ساتھ ہو رہے ہیں اگر اسی تیز رفتاری کے ساتھ تعمیر و ترقی کے کام چلتے رہے تو وہ دن دور نہیں کہ بہت جلد اس پسماندہ و سرحدی خطہ میں بسنے والی عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات دستیاب ہوں گی۔انہوں کہا کہ جب سے مرکز کے اندر بی جے پی سرکار آئی ہے تو تب سے غریب و مظلوم عوام کو اپنا بنیاد حق مل رہا ہے۔اس دوران انجینئر واجد بشیر خان ٹیکو نے کہا کہ میری یہ کوشش ہے کہ سب ڈویژن مینڈھر کی عوام کو بروقت تمام تر بنیادی سہولیات دستیاب ہوں۔