بی جے پی لیڈروں میں لوٹ مار کی دوڑ لگی ہوئی ہے: راہل گاندھی

0
0

کہاان کے یہاں انکم ٹیکس ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ یا کوئی سی بی آئی ٹیم نہیں پہنچتی ہے!
یواین آئی

ہردا، نیمچ؍؍کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے آج کہا کہ بی جے پی لیڈروں میں لوٹ مار کی ’دوڑ‘لگی ہے، لیکن ان کے یہاں انکم ٹیکس ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ یا کوئی سی بی آئی ٹیم نہیں پہنچتی ہے۔مسٹر گاندھی نے ہردا ضلع کے ٹیمرنی اور نیمچ میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ کانگریس حکومت کسانوں کے 2 لاکھ روپے تک کے قرضے معاف کرے گی۔ کانگریس چاہتی ہے کہ ریاست میں کوئی بھی نوجوان بے روزگار نہ رہے۔ پارٹی کی حکومت ‘میڈ ان چائنا’ کو ‘میڈ ان مدھیہ پردیش’ میں تبدیل کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش ہندوستان میں بدعنوانی کی راجدھانی بن گیا ہے۔ بی جے پی لیڈروں میں یہ دوڑ لگی ہوئی ہے کہ کسانوں اور مزدوروں کا سب سے زیادہ پیسہ کون لوٹے گا، لیکن انکم ٹیکس، ای ڈی یا سی بی آئی کی کوئی ٹیم بی جے پی لیڈروں کے پاس نہیں پہنچتی۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ جب سے مودی حکومت ملک میں اقتدار میں آئی ہے، چھوٹے تاجروں کی کمر توڑنے کا کام جاری ہے۔ بی جے پی حکومت غریبوں سے پیسہ لیتی ہے اور بینکوں کا سارا پیسہ اپنے صنعتکار دوستوں کو دیتی ہے۔ کانگریس حکومت نے منریگا دیا، جس کی وجہ سے غریبوں کی جیبوں میں پیسہ پہنچا۔ بی جے پی حکومت نے پچھلے 18 سال سے ریاست کے چھوٹے تاجروں، کسانوں اور نوجوانوں کو ہراساں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کانگریس نے پچھلی بار ریاست میں کسانوں کے قرضے معاف کئے تھے، اسی طرح اس بار بھی قرض معاف کئے جائیں گے۔انہوں نے ایک بار پھر کانگریس کی حکومت بننے کی صورت میں ذات پات کی مردم شماری کے اپنے وعدے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک میں حکومت آئے گی تو پورے ملک میں مردم شماری کرائی جائے گی۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ ریاست میں 18000 کسانوں نے قرض لے کر خودکشی کی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی 2018 کی کانگریس حکومت نے کسانوں اور مزدوروں کے لیے کام کرنا شروع کیا، بی جے پی نے خرید و فروخت اور چوری کے ذریعہ کانگریس کی حکومت پر قبضہ کیا۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ کانگریس کا کام کسانوں اور قبائلیوں کو مضبوط کرنا ہے۔ بدعنوانی پر بات کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے الزام لگایا کہ مدھیہ پردیش پہلی ریاست ہے جہاں مردہ لوگوں کا بھی علاج کیا جاتا ہے۔ انہوں نے ریاست میں دیگر مبینہ گھپلوں کا بھی ذکر کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا