بی جے پی ضرورت مند لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہے: ست شرما

0
0

ست شرما نے عوام کی شکایات سماعت کیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ترقی کے حامی اور قوم پرستانہ نقطہ نظر کے ساتھ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تمام پالیسیاں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہیں، خاص طور پر ضرورت مند لوگوں کی، جو پہلے کی حکومتوں کے ذریعے مظلوم اور نظر انداز کیے گئے تھے۔ان خیالات کا اظہار یہاں عوامی شکایات سماعت کرتے ہوئے سابق وزیر اور سابق بھاجپا جموں وکشمیر صدرست شرما نے کیا۔ست شرما نے کہا کہ جہاں پچھلی حکومتوں کی کوتاہیوں نے ترقی اور ملک کی شبیہ کو نقصان پہنچایا ہے اورمودی حکومت نے ان 9.5 سالوں میں ان میں سے اکثریت کو درست کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ان خطوں میں شامل ہے جنہوں نے ان تمام سالوں کے دوران مودی حکومت سے سب سے زیادہ فوائد حاصل کیے ہیں۔ ست شرما عوام کی شکایات سن رہے تھے، جنہوں نے بی جے پی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں کا دورہ کیا تھا۔اس موقع پر کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا