کہاآنجہانی اندراگاندھی نے بے حد مذہبی ہونے کے باوجود انہوں نے کبھی بھی مذہب کے نام پر ووٹ نہیں مانگا
یواین آئی
رائے بریلی؍؍کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے لوگ 20مئی کو ہونے والے لوک سبھا الیکشن کے پانچویں مرحلے سے پہلے ووٹروں کو ڈرا رہے ہیں۔سرینی علاقے میں کانگریس امیدوار اور بھائی راہل گاندھی کی حمایت میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا نے کہا’بی جے پی امیدوار لوگوں کو ڈرا۔دھمکا کر ووٹ مانگ رہے ہیں کہ وہ لوگوں کی زمین ہڑپ لیں گے۔
پرینکا نے اپنی دادی آنجہانی اندرا گاندھی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بے حد مذہبی ہونے کے باوجود انہوں نے کبھی بھی مذہب کے نام پر ووٹ نہیں مانگا۔ لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے الیکشن کو ہندو۔مسلم مسئلہ بنادیا ہے۔انہوں نے رائے بریلی سے بی جے پی امیدوار دنیش پرتاپ سنگھ کا نام لئے بغیر الزام لگایا کہ وہ لوگوں کو ڈرا دھمکا کر ووٹ مانگ رہے ہیں اور ان کی زمین ہڑپ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی اس سطح تک بڑھ گئی ہے کہ ایک کنبے کی ضرورتیں سبھی اراکین کی کمائی سے بھی پوری نہیں ہوپاتی۔نریندر مودی پر نشانہ سادھتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ وزیر اعظم مہنگائی، بے روزگار اور دیگرمسائل پر کچھ نہیں بولتے ہیں۔بی جیپی کے لوگ صرف مذہب کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں لیکن ہماری مذہبی روایت سچائی کے راستے پر چلنے کی رہی ہے۔اندرا گاندھی خود بہت مذہبی تھی پوجا۔پاٹ کرتی تھیں لیکن کبھی بھی اس کی بنیاد پر ووٹ نہیں مانگا۔ انہوں نے صرف اپنے کام کی بنیاد پر ووٹ مانگا ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ منریگا اسکیم کانگریس حکومت لائی تھی لیکن مودی حکومت نے اسے کمزور کردیا ہے۔ انہوں نے کہا’آج مودی حکومت نے ملک کے سبھی برے وسائل جیسے بندرگاہ، ائیر پورٹ اور کانیں بڑی کمپنیوں کو دے دیا ہے۔ بڑ کمپنیوں کو صرف اپنے مناف کی فکر ہے۔ انہیں عوام کے مفاد سے کوئی سروکار نہیں ہے۔
نریندر مودی پر نشانہ سادھتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ انہوں نے الیکشن کو ہندو۔ مسلم بنانے کی کوشش کی ہے اور پھر کہہ رہے ہیں کہ میں نے کب کہا کہ یہ ہندو۔مسلم کے بارے میں ہے۔ آج جب میں آتی ہوں تو لوگ مجھ سے ملتے ہیں۔ بات کرتے ہیں اور اپنے مسائل بتاتے ہیں لیکن نریندر مودی دور سے ہی ہاتھ ہلا کر عام عوام سے دور چلے جاتے ہیں۔