بی جے پی خود غلطی کرکے ہم پر پاکستانی ہونے کا الزام لگاتی ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

0
0

سری نگر، // نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی خود غلطی کرتی ہے تو پھر ہم پر پاکستانی ہونے کا الزام لگاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی چیز ہوجاتی ہے تو وہ پاکستان کو آگے لاتے ہیں۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’جب بھی کوئی چیز ہوجاتی ہے تو وہ پاکستان کو آگے لاتے ہیں غلطی خود کرتے ہیں لیکن ہم پر پاکستانی ہونے کا الزام لگاتے ہیں‘۔ان کا کہنا تھا: ’وہ کہتے ہیں کہ راہل گاندھی اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے درمیان جو معاہدہ ہوا ہے وہ پاکستان کی طرف سے ہوا ہے‘۔

http://www.uniurdu.com/

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا: ’ہمیں پاکستان سے کیا لینا ہے ہم ہندوستانی ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ لوگ خود پاکستانی ہیں خطرہ ہمیں دکھا رہے ہیں‘۔انہوں نے کہا: ’یہ لوگ کل تک کہتے تھے کہ جموں وکشمیر میں دہشت گردی دفعہ370 کی وجہ سے ہے اب ان کی حکومت ہے تو دہشت گردی ختم کیوں نہیں ہوئی‘۔ان کا کہنا تھا: ’میں نے ایک یونین ٹریٹری کو ریاست بنتے ہوئے دیکھا ہے لیکن ایک ریاست کو یونین ٹریٹری میں تبدیل ہوتے کبھی نہیں دیکھا ہے‘۔انہوں نے کہا: ’دفعہ370 کو سال1927 میں مہاراجہ نے لایا تھا تاکہ یہاں کی زمین اور نوکریاں محفوظ رہ سکیں‘۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب تک لوگوں کو مذہب کے نام پرتقسیم کیا جائے گا تب تک ملک نہیں بن سکے گا۔

https://lazawal.com/

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا