بی جے پی تالاب تلو منڈل نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کیا

0
0

ڈاکٹر مکھرجی نے اپنی پوری زندگی ہندوستان کی یکجہتی اور سالمیت کے لیے وقف کر دی :ست شرما
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کے بلیدان دیوس پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بی جے پی تالاب تلو منڈل نے کیشو چوپڑا کی صدارت میں تالاب تلو میں شردھانجلی پروگرام کا اہتمام کیا جس میں سابق وزیر ست شرما سی اے، ضلع صدر بی جے پی پرمود کپاہی، بی جے پی جے کے یو ٹی سکریٹری ایودھیا گپتانے شرکت کی۔اس موقع پر بھاجپا کارکنان اور لیڈران نے آنجہانی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔وہیں تقریب میںبات کرتے ہوئے ست شرما نے کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی نے اپنی پوری زندگی ہندوستان کی یکجہتی اور سالمیت کے لیے وقف کر دی ان کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی اور جموں و کشمیر ڈاکٹر مکھرجی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گا کیونکہ وہ وہ شخص تھے جنہوں نے اپنی جان کی بازی لگا دی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پرمود کپاہی نے کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی ایک محب وطن تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی ملک کے لیے وقف کر دی، وہ واقعی ایک کٹر کارکن تھے اور ان کی محنت کی وجہ سے آج بی جے پی اس حد تک پھل پھول چکی ہے۔وہیںکیشو چوپڑا اور ایودھیا گپتا نے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مکھرجی کی قربانی کو یاد دلایا اور کہا کہ مکھرجی جیسی ہستی بہت نایاب ہیں اور ان کی زندگی آنے والی نسلوں کے لیے تحریک کا باعث ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا