بی جے پی الیکشن کے لئے تیار تاہم انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ چناو کمیشن کے حد اختیار میں:رویندر رینا

0
0

جموں،//بھارتیہ جنتاپارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے اتوار کے روز کہاکہ بھاجپا الیکشن کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں چناو کرانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کوکرنا ہے۔
رویندر رینا نے راجوری کے کنڈی علاقے میں میاں بیوی کے بہیمانہ قتل کے بارے میں بتایا کہ یہ دہشت گردوں کی حرکت ہو سکتی ہے اور سیکورٹی ایجنسیوں کو اس حوالے سے اہم سراغ بھی ملے ہیں۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے سرنکوٹ پونچھ میں عوامی دربار سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی الیکشن کے لئے پوری طرح تیار ہے تاہم چناو کرانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کوکرنا ہے ۔
ان کے مطابق جموں وکشمیر میں تمام الیکشن کے لئے ہم نے پوری تیاری کی ہوئی ہیں ۔
رویندر رینا نے کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت نے پچھلے نو سالوں کے دوران لوگوں کو ہر قسم کی سہولیت فراہم کی۔
انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کا جال بچھانے ، لوگوں کے مسائل حل کرنے ، تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کی خاطر بی جے پی نے زمینی سطح پر کام کیا۔
ان کے مطابق پچھلے تین برسوں کے دوران جموں وکشمیر میں امن و امان کی فضا واپس لوٹ آئی ہے ، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا لگ بھگ خاتمہ ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا : ”جموں وکشمیر میں جب بھی الیکشن ہونگے بی جے پی واحد بڑی پارٹی کے طورپر ابھر کر سامنے آئے گی۔“
اس سے قبل بی جے پی صدر نے راجوری کے کوٹرناکہ کنڈی علاقے کا دورہ کیا جہاں پر گزشتہ دنوں نامعلوم افراد نے محمد اعظم اور اس کی بیوی گلزارا بیگم کا بے رحمی سے قتل کیا۔
رویندر رینا نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ راجوری کے کنڈی علاقے میں میاں بیوی کا بے رحمی کے ساتھ قتل کیا گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ مانا جارہا ہے کہ یہ دہشت گردوں کی حرکت ہو سکتی ہے تاہم پولیس ہر زاویہ سے اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔
بھاجپا صدر نے کہاکہ سیکورٹی ایجنسیاں اس سارے معاملے کی چھان بین کر رہی ہیں اور انہیں کچھ سراغ بھی ملے ہیں۔
ان کامزید کہنا تھا کہ محمد اعظم اور اس کے خاندان نے ہمیشہ لوگوں کی بھلائی کی خاطر اپنے آپ کو وقف رکھا اور وہ حب الوطنی کے جذبے سے سرشار تھے۔
انہوں نے کہاکہ میاں بیوی کے قتل میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا اور انہیں بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
رویندر رینا نے کہاکہ معاملہ ایل جی کی نوٹس میں لایا گیا اور قاتلوں کو اس کی بڑی قیمت چکانی پڑے گی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا