بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی انچارجز کے ناموں کا اعلان

0
0

قومی صدر جمال صدیقی نے فہرست جاری کی، فہیم سیفی کو جموں و کشمیر کی ذمہ داری دی گئی
لازوال ڈیسک
دہلی؍؍ بی جے پی لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ اقلیتی برادری کو اپنے حصے میں لانے کی تمام کوششیں کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں قومی صدر جمال صدیقی نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر ریاستی انچارجوں کا اعلان کیا ہے۔وہیں تمام ریاستی انچارجوں کو ریاستی صدر اور ریاستی تنظیم کے جنرل سکریٹری سے بات چیت کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ میٹنگز کا اہتمام کریں اور ووٹنگ کی تاریخ کے لیے روڈ میپ تیار کریں۔
وہیںجمال صدیقی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق مورچہ کے قومی نائب صدر مفتی عبدالوہاب قاسمی اتراکھنڈ، گورکھپور اور کاشی خطہ کے انچارج ہیں، قومی نائب صدر ایس ایم اکرم کانپور اور یوپی کے برج علاقے کے انچارج ہیں۔ نائب صدر ذاکر حسین کو دہلی ریاست، قومی نائب صدر نوبل میتھو کو ہریانہ، قومی جنرل سکریٹری صابر علی کو بہار اور جھارکھنڈ، قومی جنرل سکریٹری ایم کے چشتی کو گجرات دمن دیو، قومی جنرل سکریٹری جوزف میتھیو ڈیسوزا کو گوا، قومی جنرل سکریٹری صابر علی کو بہار اور جھارکھنڈ۔قومی منسٹرسید ابراہیم کو تامل ناڈو، کیرالہ، انڈمان اور نکوبار جزائر، پانڈیچیری اور آندھرا پردیش، نیشنل میڈیا انچارج سید یاسر جیلانی کو مغربی اور اودھ ریجن یوپی، نیشنل ایگزیکٹیو سدے مومن شبانہ کو تلنگانہ، غلام مصطفی مغربی بنگال، محمد خورشید کو مدھیہ پردیش ، ڈاکٹر اسلم کوچندی گڑھ، پنجاب، ہماچل پردیش، فہیم سیفی کو جموں و کشمیر، جوجو جوس کو آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، تریپورہ، پروفیسر عبدالسلام اوڈیشہ، محمد صدام کو چھتیس گڑھ کا انچارجنامزد کیا گیا ہے۔وہیں راجستھان کے جوزف جان ہاکنز، کرناٹک کے سمتھ جارج اور مہاراشٹر کے نثار حسین شاہ انچارج نامز د ہوئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا