بی جے پی آزاد امید واروں کو سپورٹ کر رہی ہے: عمر عبداللہ

0
0

لازوال ڈیسک

سری نگر//نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا دعویٰ ہے کہ بی جے پی آزاد امید واروں کو سپورٹ کر رہی ہے تاکہ وہ ان کے ساتھ سرکار بنا سکے۔
انہوں نے کہا’ ‘لیکن انتخابات کے نتائج بی جے پی کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے’۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا جہاں انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔
انہوں نے کہا: ‘یہ بات صاف ہے کہ بی جے پی کی مکمل کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ آزاد امید وار کامیاب ہوں تاکہ وہ پھر ان کے ساتھ حکومت بنا سکیں لیکن ووٹر اس چیز کی اجازت نہیں دیں گے’۔

https://jknc.co.in/
ان کا کہنا تھا: ‘نتائج نکلیں گے تو بی جے پی کی یہ سازش ناکام ہوگی’۔عمر عبداللہ نے کہا: ‘گاندربل کے لوگوں نے مجھے تین بار پارلیمنٹ ممبر اور ایک بار ایم ایل اے بنایا’۔
انہوں نے کہا: ‘اشفاق جبار تب ایم ایل اے بنے جب میں نے ان کے لئے سیٹ چھوڑ دی اگر میں نے 2014 میں الیکشن لڑے ہوتے تو وہ کامیاب نہیں ہوتے لیکن انہوں نے پھر لوگوں کو دھوکہ دیا جس کی وجہ سے 2014 سے لوگوں کا کوئی کام نہیں ہوا’۔
ان کا کہنا تھا: ‘میں الیکشن لڑ رہا ہوں تاکہ جو کام یہاں رکے پڑے ہیں ان کو دوبارہ شروع کیا جا سکے’۔

https://lazawal.com/?cat=4

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا