بی ایچ ایس ایس تھنہ منڈی میں سویپ کے تحت آگاہی پروگرام منعقد

0
0

تقریب نے انتخابی عمل میں فعال شہری مشغولیت کی اہمیت کو اُجاگر کیا
لازوال ڈیسک
تھنہ منڈی// سویپ ماقدام کے تحت آج یہاں بی ایچ ایس ایس تھنہ منڈی میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ووٹر بیداری اور شرکت کو فروغ دینا تھا۔وہیںضلع ترقیاتی کمشنر راجوری (ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر) اوم پرکاش بھگت کی رہنمائی میں منعقدہ اس تقریب نے انتخابی عمل میں فعال شہری مشغولیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔بی ایچ ایس ایس تھنہ منڈی کے فیکلٹی ممبران کے ساتھ طلباء کی بڑی تعداد نے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔محمد ایاز رینہ، لیکچرر اور ڈسٹرکٹ سویپ سیل کے ممبر نے سویپ کے مقاصد پیش کیے اور ووٹر کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔
وہیںپروفیسر خالد ریاض نے جمہوری اصولوں کو مضبوط بنانے میں انتخابی مصروفیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایک مکمل پریزنٹیشن پیش کی۔پروگرام کا اختتام پروفیسر منظور احمد ڈار کے شکریہ کے کلمات پر ہوا۔ انہوں نے تمام شرکاء کے گراں قدر تعاون پر شکریہ ادا کیا۔سویپ کے ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر (ڈی این او) پروفیسر محمد اقبال رینہ نے پروگرام کی آسانی سے عمل آوری کو یقینی بنایا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا