ڈی ای او جموں نے بوتھ لیول آفیسرز کااجلاس طلب کیا ۔سویپ وین کو جھنڈی دکھائی
لازوال ڈیسک
جموں// ضلع مجسٹریٹ،ضلع الیکشن آفیسرنے جنرل زوراور سنگھ آڈیٹوریم میں بوتھ لیول آفیسرز کی میٹنگ طلب کی جس میں انتخابی ڈھانچے میں بی ایل او کے اٹوٹ رول پر زور دیا گیا۔وہیں
ڈی ای او نے ووٹر کے اندراج اور الیکٹر فوٹو شناختی کارڈز (ای پی آئی سی) کی تقسیم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے 85 سال اور اس سے زیادہ عمر کے ووٹرز اور خصوصی طور پر معذور ووٹرز کے لیے ان کی مساوی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے نافذ کیے جانے والے دفعات پر بھی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ ووٹروں کی شمولیت کی ترغیب دیں اور غیر جانبدارانہ نقطہ نظر کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔وہیںووٹروں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے، ڈی ای او نے اس موقع پر ایک سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسیپیشن (ایس وی ای ای پی) وین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ موبائل پہل ضلع کے ہر اسمبلی حلقے سے گزرے گی، جس کا افتتاحی اسٹاپ مارہ ہوگا۔ اس موقع پر نوڈل آفیسر ایس وی ای ای پی ڈاکٹر وکاس شرما بھی موجود تھے۔