بی ایس ایف کے ٹریننگ سینٹر سے 115 ریکروٹ کانسٹیبل پاس آئوٹ

0
0

یواین آئی

سری نگر؍؍سری نگر کے مضافاتی علاقہ ہمہامہ میں واقع بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سبسڈری ٹریننگ سینٹر پر ہفتے کے روز 115 ریکروٹ کانسٹیبلوں کی پاوسنگ آئوٹ پریڈ منعقد ہوئی۔اس پریڈ کے دوران ملک بھر سے تعلق رکھنے والے پاس آئوٹس نے پوری لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے کا حلف اٹھایا۔اس موقع پر بی ایس ایف کشمیر فرنٹئر کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اشوک یادو مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔انہوں نے اپنے خطاب میں بھرتی ہونے والے اہلکاروں کی خود اعتمادی، مہارت اور ہم آہنگی کی سراہنا کی جو اس پریڈ کا خاص حصہ تھا۔انہوں نے ریکروٹ ہونے والے اہلکاروں کو ہمت اور جذبے کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے کی تاکید کی۔موصوف آئی جی نے کمانڈنٹ ایس ٹی سی بی ایس ایف کشمیر اور تدریسی عملے کو کامیاب کوششوں اور تربیت حاصل کرنے والوں کو وسیع تربیت فراہم کرنے اور انہیں مختلف سرحدی علاقوں میں در پیش چلینجوں کے لئے تیار کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ان کا کہنا تھا کہ ان ٹرینیز نے اس سنگ میل تک پہنچنے کے لئے غیر متزلزل عزم اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے ریکروٹس کے روشن مستقبل اور کامیاب پیشہ ورانہ کیرئر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔موصوف مہمان خصوصی نے مختلف آئوٹ ڈور اور انڈور ٹریننگ سرگرمیوں میں نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس کو میڈلوں سے نوازا۔ٹرینیز میں سے پانچ کو مختلف سرگرمیوں میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹرافیاں دی گئیں۔بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 24 ہفتوں پر محیط سخت تربیت کے دوران ان بھرتی ہونے والے کانسٹیبلوں نے مختلف قسم کے ہتھیاروں کو سنبھالنے، فائرنگ کی مہارت، قانون، ڈرل اور سرحدی منیجمنٹ میں مہارت حاصل کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا