بی ایس ایف بٹالین کھنیتر کی جانب سے خون کے عطیہ کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد

0
0

30 جوانوں بشمول افسران نے خون کا عطیہ دیا، ضلع ہسپتال پونچھ کی ٹیم نے کیا شکریہ ادا
لازوال ڈیسک
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں بی ایس ایف کھنیتر بٹالین کی جانب سے خون کے عطیہ کا کیمپ منعقد کیا گیا جس میں تیس سے زائد جوانوں بشمول افسران نے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا۔ واضح رہے کہ سرحدی ضلع پونچھ کے سب اسپتالوں اور راجہ سکھدیو سنگھ ضلع اہسپتال پونچھ میں 26 فروری سے 3 مارچ تک منعقدہ کیمپ میں تین سو کے قریب مریضوں کا مفت آپریشن و دیگر علاج و معالجہ کیا جارہا ہے۔
اسی ضمن میں اگر کسی مریض کو خون کی ضرورت پڑی تو اس عطیہ شدہ خون سے انسانی زندگی کو بچایا جاسکتا ہے۔اس موقعہ پر بی ایس ایف کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ انکے جوان ملک کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ یہ چاہتے ہیں کہ اس طرح کے کیمپ لگاکر انسانی زندگیوں کو بچانے میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرسکیں کیونکہ کسی کی جان بچانا بھی ایک عین فریضہ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ہسپتال پونچھ نے جوں ہی ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے فوری طور پر خون کا انتظام کیا۔اس موقعے پر راجہ سکھدیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ کے طبی عملہ نے بی ایس ایف کھنیتر بٹالین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس مشکل وقت پر انکو خون مہیا کروایا جب کچھ روز بعد اس خون کی انکے اہسپتال کو اشد ضرورت ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا