بابا امرناتھ چیریٹیبل ٹرسٹ کے بینر تلے لنگر یاترا کے اختتام تک جاری رہے گا
لازوال ڈیسک
نگروٹہ؍؍سابق وزیر شام لال شرما اور جموں میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر چندر موہن گپتا نے منگل کو نگروٹہ کے پنجگرائیں میں بھارت سیواشرم سنگھ کے زیر اہتمام ایک بھنڈارے کا افتتاح کیا۔واضح رہے بھنڈارے کا اہتمام سنگھ کے عقیدت مندوں نے بابا امرناتھ چیریٹیبل ٹرسٹ کے بینر تلے کیا ہے اور یہ یاترا کے اختتام تک جاری رہے گا۔وہیںیاترا کے دوران یاتریوں کو لنگر میں ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا پیش کیا جائے گا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، شام لال شرما نے جموں و کشمیر میں قدرتی آفات کے وقت متاثرہ کمیونٹی کے ممبران تک پہنچ کر تنظیم کی طرف سے کئے گئے سماجی کاموں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایس پورے ملک میں سماجی بہبود کی سرگرمیوں کی میزبانی میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بڑے پیمانے پر لوگوں اور خاص طور پر مالی طور پر کمزور اور نظر انداز شدہ طبقات کی ترقی میں حصہ ڈالتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی ایس ایس صحت، تعلیم اور خود روزگار کے شعبوں میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔وہیںچندر موہن گپتا نے کہا کہ ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی جموں و کشمیر میں رہ رہے ہیں اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ سنگھ کے بانی آچاریہ شریمت سوامی پرانوانند جی مہاراج کی قربانی، خدمت اور عالمگیر اتحاد کے عظیم نظریات لوگوں کو ضرور متاثر کریں گے۔انہوں نے سنگھ کی مدد کرنے کا وعدہ کیا جو قوم کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔
اس سے پہلے ان کی آمد پر، شام لال شرما اور چندر موہن گپتا نے بی ایس ایس کے روایتی انداز میں پوجا کی، اس کے بعد سوامی ستیہ مترانند جی، سنگھ کے سرکردہ اراکین اور سول سوسائٹی کی موجودگی میں سنستھان کا پرچم لہرایا۔وہیںسوامی سریامترانند جی نے بی ایس ایس کے بانی یوگاچاریہ سریمت سوامی پروانند جی مہاراج کی زندگی اور جموں و کشمیر میں سنگھا کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے جموں وکشمیرمیں پچھلے سال کی قدرتی آفت کے دوران ریاست میں خاص طور پر جموں ڈویژن میں اکھڑ گئے لوگوں کے لئے امدادی سامان کی تقسیم اور لنگروں کے قیام کا ذکر کیا۔