بیک ٹو ولیج کا پہلا راؤنڈ ڈوڈہ ضلع کی 92 پنچایتوں میں اختتام پذیر

0
0

پرابھاری آفیسران نے عوامی شراکت کے ساتھ گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ تیار کیا
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ// ضلع ڈوڈہ کے 17 بلاکس کی 237 گرام پنچایتوں میں سے 92 میں بیک ٹو ولیج فیز 5 کا پہلا دور آج اختتام پذیر ہوا۔ اس دوارن تمام علاقوں میں بڑی عوامی شرکت پروگرام کی کامیابی اور علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مثبت تبدیلی لانے کے لیے یوٹی اور ضلعی انتظامیہ میں لوگوں کی اعلیٰ توقعات کی عکاسی کرتی ہے۔وہیں اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر ہرویندر سنگھ نے بھدرواہ بلاک کے بٹلا پنچایت میں بلاک ولیج پروگرام میں حصہ لیا۔ انہوں نے تہوار میں عوام کی شرکت کو سراہا اور ضلع کے لوگوں کو بااختیار بنانے اور ان کی اپنی ترقی کیلئے پالیسی سازی میں فعال طور پر شامل کرنے کے لیے انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے عوامی شکایات سنیں اور گرام سبھا کی بحث میں حصہ لیا۔ بٹلا میںپی آر آئی اور پنچایت کے وزٹنگ افسران کے ساتھ ڈی ڈی سی کی قیادت میں ایک رسمی شجرکاری مہم چلائی گئی۔ انہوں نے حلف برداری کی تقریب کی قیادت بھی کی۔ گاؤں کے مقامی فنکاروں کی جانب سے ایک دلفریب ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا جس میں علاقے کے شاندار ثقافتی ورثے کی عکاسی کی گئی تھی۔ ڈی ڈی سی نے ڈوڈہ کے تمام باشندوں کی مجموعی فلاح و بہبود کے لیے پالیسی سازی اور عمل درآمد میں لوگوں کی فعال شرکت پر بھی زور دیا۔وہیںدوسرے دن دورہ کرنے والے افسران نے معاون عملہ اور لائن محکموں کے فیلڈ فنکشنز کے ساتھ گرام سبھا میں حصہ لینے والے دیہاتیوں کی بات سنی اور ان کی خواہش کے مطابق گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ تیار کیا۔ پرابھاری افسران نے تمام سرکاری اسکیموں کے بارے میں آگاہی حاصل کی، انہوں نے اپنے دورے، امنگوں اور لوگوں کے تاثرات کی رپورٹ ایک متعین پورٹل میں جمع کرائی اور ڈیٹارپورٹس کی تالیف کے لیے بنائے گئے ضلعی سطح کے سیل میں اس کی ہارڈ کاپی بھی جمع کرائی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا