بیک ٹو ولیج : ضلع انتظامیہ نے سیوٹ میںمختلف اسکولوں کی طالبات میں بی بی بی پی کے تحت اسٹیشنری تقسیم کی

0
0

ون سٹاپ سینٹر راجوری اور مہیلاشکتی کیندر راجوری نے کیمپ میں خواتین کے حقو ق پر روشنی ڈالی
عمرارشدملک
راجوری : بیک ٹو ولیج دوم کے پروگرام کے دوران بلاک سیوٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد بطور مہمان خصوصی تھے اور ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس بھی ان کے ہمراہ اس موقع پر موجودتھے۔تفصیلات کے مطابق بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو اسکیم کو اجاگر کر نے کے لئے ون سٹاپ سینٹر راجوری اور مہیلا شکتی کیندر راجوری نے بیک ٹو ولیج دوم کے پروگرام کے دوران ہی ایک خواتین کی فلاح کے لئے الگ تقریب منعقد کی جس میں بلاک سیوٹ کی خواتین سمیت مختلف اسکولوں کی طالبات نے بھی حصہ لیا اور ضلع سطح کے آفیسران نے بھی اس پروگرام میں شمولیت کی ۔ وہیں ون سٹاپ سینٹر راجوری کی ایڈ منسٹریٹر نیتو شرما اور مہیلا شکتی کیندر راجوری کی ضلع ویلفیر آفیسر انعم مرزا نے خواتین کے متعلق مختلف اسکیموں اور قوانین پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے طالبات میں اسکول بیگ اور اسٹیشنری کی اشیاء تقسیم کی ۔وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد نے کہا کہ بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو کمیونٹی سے چلنے والی طریقوں کے ذریعے کم عمر لڑکیوں کی تعلیم پر فوکس کرتے ہوئے پیدائش کے وقت بچوں کے متوازن تناسب کو حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے لڑکیوں کو تعلیم یافتہ اور بااختیار ہونا ضروری ہے ۔انہوں نے پروگرام میں کہا کہ خواتین اور طالبات کے لئے حکومت نے ون سٹاپ سینٹر اور مہیلا شکتی کیندر قائم کئے ہیں اور یہ دونوں دفاتر راجوری میں بھی قائم ہیں اور ان کا واحد مقصد لڑکیوں اور خواتین کو مضبوط اور مستحکم کرنا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا