عملی اور لائیو مظاہرے کے ذریعے اے آئی کی طاقت کو دریافت کرنے سے لے کرفلٹّرکے ساتھ ایپ کی ترقی پر ہوا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ مہنت بچتر سنگھ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی نے گوگل ڈیولپر گروپ جموں کے زیر اہتمام ٹیکنیکل ایونٹ بیولڈ ود اے آئی کی میزبانی کی۔ واضح رہے یہ تقریب، گوگل اے آئی مشین لرننگ، اینڈرائیڈ کی تازہ ترین پیشرفت پر مرکوز تھی۔ وہیںکلیدی مقررین ابی نندھن ترلوکیا اور جی ڈی جی جموں کے اتل شرما نے اپنی ٹیم کے ارکان کے ساتھ حاضرین کو جدید ترین ٹولز، فریم ورکس، اور بہترین طریقوں کے بارے میں ایک جامع تفہیم پیش کی جس میں عملی اور لائیو مظاہرے کے ذریعے اے آئی کی طاقت کو دریافت کرنے سے لے کرفلٹّرکے ساتھ ایپ کی ترقی میں انقلاب برپا کیا گیا، شرکاء نے حاصل کیا۔ اس ایونٹ نے نیٹ ورکنگ اور تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا، جس سے شرکاء کو ساتھیوں، سرپرستوں، اور صنعت کے پیشہ ور افراد سے رابطہ قائم کرنے کے قابل بنایا گیا۔
تاہم تقریب کا اختتام ایونٹ کوآرڈینیٹر رادھیکا شرما، ایچ او ڈی سی ایس ای اور محترمہ جیسمین کور، ایچ او ڈی آئی ٹی کے اختتامی کلمات کے ساتھ ہوا۔اس موقع پر ڈاکٹر دنیش کمار گپتا، پرنسپل، ایم بی ایس سی ای ٹی، جموں نے کوآرڈینیٹرز، ریسورس پرسنز اور ورکشاپ کے شرکاء کو مبارکباد دی۔