’ بینکنگ میں کیریئر کے خواہشمند نوجوان ہنرمندوں کو کامیاب بینکرز میں تبدیل کرنا ہے‘

0
0

اتکرش بینک اور انسٹی ٹیوٹ آف پروفیشنل بینکنگ نے مشترکہ طور پر بینکنگ پی او پروگرام شروع کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ اتکرش سمال فائنانس بینک لمیٹڈ (یو ایس ایف بی ایل) اور انسٹی ٹیوٹ آف پروفیشنل بینکنگ نے بڈی یونیورسٹی، بڈی میں ایک اختراعی پروبیشنری آفیسر (پی او) پروگرام میں اپنے اشتراک کا فخر کے ساتھ اعلان کیا۔ اس اقدام کا مقصد بینکنگ میں کیریئر کے خواہشمند نوجوان ہنرمندوں کو کامیاب بینکرز میں تبدیل کرنا ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف پروفیشنل بینکنگ کے ساتھ تعاون کرنے کا مقصد بینکنگ سیکٹر میں خواہشمند افراد کے کیریئر کو تشکیل دینا ہے، انہیں ایک جامع پروگرام فراہم کرنا ہے جس میں برانچ آپریشنز، بینکنگ پروڈکٹس، سیلز، کریڈٹ، کسٹمر سروس، اور دیگر میں علم اور مہارتیں شامل ہیں۔وہیںپروگرام مکمل کرنے والے کامیاب امیدواروں کو اتکرش سمال فائنانس بینک لمیٹڈ کے ساتھ کل وقتی ملازمت کے مواقع کے ساتھ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ دیا جائے گا۔اس تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے، یو ایس ایف بی ایل کے ایم ڈی اور سی ای او گووند سنگھ نے کہاکہ اتکرش پروبیشنری آفیسر پروگرام بینکنگ میں کیریئر بنانے کے خواہشمند نوجوان ہنرمندوں کے لیے ایک پہل ہے۔ انہوں نے کہاکہ انسٹی ٹیوٹ آف پروفیشنل بینکنگ کے ساتھ ہمارا تعاون متحرک بینکروں کو تشکیل دینے اور ہندوستان میں بینکنگ سیکٹر کی ترقی میں تعاون کرنے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔اس موقع پر، انسٹی ٹیوٹ آف پروفیشنل بینکنگ کے بانی گرسمرن سنگھ اوبرائے نے کہاکہ بینکنگ سیکٹر میں ٹیلنٹ پول بنانے کے لیے اتکرش سمال فائنانس بینک کے ساتھ تعاون نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ، کل وقتی روزگار کے مواقع کے ساتھ مل کر، تعلیم اور کیریئر کی ترقی کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کو یقینی بناتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا