بیلیور ایسٹرن چرچ جموں ڈائیسیز کی طرف سے چیریٹی ایونٹ کا انعقاد

0
120

جموں کے سابق ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بیلیور ایسٹرن چرچ جموں ڈائیسیز کی طرف سے ریورنڈ فادر کی قیادت میں ایک چیریٹی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ وہیں آر ایس پورہ جموں جنوبی حلقہ کے ایکتا وہار چرچ گراؤنڈ میں ہولی ایسٹر کے موقع پر منعقدہ چیریٹی ایونٹ کا نام’این ایسٹر وِدّ اے ڈیفرنس‘ رکھا گیا تھا جس کے ذریعے 50 ساڑیاں ان مہاجر خواتین میں تقسیم کی گئیں جو یومیہ اجرت پر منحصر ہیں۔ اس موقع پر جموں کے سابق ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں ان کے ساتھ اندرجیت ابروال اور اجیت کور نے اس تقریب کو آشیرواد دیا۔وہیں بلدیو سنگھ بلواریہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ میں کسی بھی خیراتی کام کے لیے ہمیشہ دستیاب رہوں گا۔انہوں نے مزید کہاکہ چیریٹی ایک ایسا عمل ہے جو ہم سب اپنی روزمرہ کی زندگی میں جان بوجھ کر یا غیر ارادی طور پر کرتے ہیں، لیکن آج فادر پال اور ان کی ٹیم نے ایک قدم آگے بڑھایا تاکہ ان ضرورت مند اور پسماندہ خواتین پر غور کیا جا سکے جو جموں کی اجنبی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا