بیلا وسن سے چھترگل بالا تک برف ہٹائی گئی

0
0

ڈی ڈی سی کی بروقت کاروائی پر عوام کی سراہنا
لازوال ڈیسک
چھتر گل کنگن // محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں برف باری ہوئی اور طویل خشک سالی کا زور ٹوٹ گیا مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کے چہرے بھی خوشیوں سے کھل اْٹھے برف باری کے دوران انتظامیہ نے عوام کو بروقت راحت پہنچانے کیلئے سرکاری مشنری کو قبل ازوقت متحرک کیاتھا عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی عوام کو راحت پہچانے پر کافی سراہانا کی ہے انتظامیہ اور عوامی نمائندوں نے برف باری میں لوگوں کی راحت رسانی اور سڑکوں سے برف ہٹانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اس دوران چھتر گل کے بالائی علاقوں جن میں وسن منگام گنڈدر کھی پورہ چھترگل بالا گھاسل برن ڈارہ ڑیر ڈورا گوری پورہ سے پیٹھ پورہ بیلا وسن میر ناڈ گوجر بستی پیٹھ پورہ پرنگ لری آڑی گوری پورہ مین چھترگل برن ڈارہ چھترگل بالا سے برف ہٹائی گئی ڈی ڈی سی میر مدثر مجید نے برف باری کے دوران چھترگل بالا کے علاقوں کا دورہ کیا ۔اس دوران موصوف ڈی ڈی سی نے کئی عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں عوام وفود نے درکار بنیادی سہولیات بلخصوص سڑکوں سے بروقت برف ہٹانے پر ڈی ڈی سی میر مدثر مجید کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ امسال کی طرح آئندہ بھی انتظامیہ بالائی علاقوں کے عوام کو بروقت بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی گی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا