بیروت کے مضافات میں اسرائیلی حملے میں ایرانی فوجی مشیر کی موت

0
0
بیروت کے مضافات میں اسرائیلی حملے میں ایرانی فوجی مشیر کی موت

تہران، یکم اگست (یو این آئی) لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی حملے میں ایران کے فوجی مشیر میلاد بیدی کی موت ہوگئی۔ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نے بدھ کے روز اطلاع دی ہے کہ مسٹر بیدی کی موت دحیح کے مضافات میں ایک عمارت پر اسرائیلی حملے میں ہوئی جہاں حزب اللہ کے اعلیٰ فوجی کمانڈر فواد شکور رہ رہے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسٹر بیدی شکور کی عمارت کے قریب تعینات تھے اور ان کی موت کا اعلان کرنے میں تاخیر ان کی شناخت کے بارے میں ابتدائی غیر یقینی کی وجہ سے ہوئی۔

واضح رہے کہ منگل کی شام اسرائیل نے دحیح کے نواحی علاقے میں حزب اللہ کی شوریٰ کونسل کے قریب ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے تین میزائل داغے تھے جس کے نتیجے میں شکور اور پانچ دیگرہلاک جب کہ 74 افراد زخمی ہوئے تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا