بہرائچ:// اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے ایس پی ورندا شکلا نے چھوٹے بچوں والی خاتون پولیس اہلکار کے بے فکر ہوکر اپنی ڈیوٹی کو انجام دینے کے لئے ایک بڑی پہل کی ہے۔ انہوں نے فیلڈ میں تعینات خاتون پولیس اہلکار کے بچوں کے لئے ایک’کڈس زون’ تیار کرایا ہے۔
ایس پی ورندا شکلا کی اس انوکھی پہل سے اب خاتون پولیس اہلکار اپنے دودھ پیتے بچوں کی فکر چھوڑ بے فکر ہوکر ڈیوٹی کرسکیں گے۔ کڈس زون کا آج افتتاح کیا گیا۔ اس میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں جس سے ڈیوٹی کے دوران خاتون پولیس اہلکار اپنے بچے پر اپنی موبائل سے نظر بھی رکھ سکیں گی۔
شکلا نے بتایا کہ آج بہت سارے بچے یہاں آئے ہیں۔ اگر ریسپانس اچھا ملا تو اس بلنڈنگ کو مزید جدید اور بڑا کیا جائے گا۔