بہار میں ایک اور پل منہدم

0
0

موتیہاری ۔۔ بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے گھوڑاسہن بلاک میں امواں کنڈوا چاند پور روڈ پر ہفتہ کی رات ایک زیر تعمیر پل گر گیا۔
بہار میں ایک ہفتہ کے اندر ارریہ اور سیوان کے بعد مشرقی چمپارن ضلع کے گھوڑاسہن بلاک میں زیر تعمیر پل گر گیا۔ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت امواں کنڈوا چاند پور روڈ پر بنایا جا رہا 18 میٹر لمبا پل ہفتے کی رات اپنے دو اسپین میں سے ایک کی ڈھلائی کے فوراً بعد گر گیا۔ یہ واقعہ اسپین کی ڈھلائی کے چند گھنٹے بعد پیش آیا تاہم موقع پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈھاکہ میں تعینات رورل ورکس ڈیپارٹمنٹ (آر ڈبلیو ڈی) کے ایگزیکٹو انجینئر ایس این منڈل نے دعویٰ کیا کہ کچھ سماج دشمن عناصر نے پل کے نئے تعمیر شدہ حصے کی سنٹرنگ میں خلل ڈالا تھا جس کی وجہ سے پل منہدم ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ توڑ پھوڑ میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
ادھر مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ پل کی تعمیر میں خراب میٹریل کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے پل گر گیا۔ گاؤں والوں نے پل گرنے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا