*بھیونڈی*:*نیو نیشنل اردو اسکول* میں جشن آزادی

0
0

بھیونڈی:نیو نیشنل اردو اسکول میں *۱۵اگست ۲۰۲۳ بروز منگل* کو صبح ٹھیک ۱۰بجے ہائی اسکول کی سینئر معلمہ "*مومن پروین مشتاق*”صاحبہ کے دست مبارک سے رسم پرچم کشائی انجام پذیر ہوئی۔سوسائٹی سیکریٹری "*ڈاکٹر نثار احمد انصاری*”صاحب کی جانب سے تمام ہی طلباء وطالبات اسٹاف ممبران کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش گئ۔اس موقع پر *ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر مومن محمد مرتضی سر* نے”میری مٹی میرا دیش”اور آزادی ہند پر جامع خطاب فرمایا۔اسی کے ساتھ ساتھ وطن عزیز ہندوستان سے محبت رکھ کر شہید ہونے والے جنگ آزادی کے مجاہدین کو سلامی پیش کی گئ۔اور 76واں آزادی پر ہندو، مسلم،سکھ،عیسائی اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے اتحاد و سالمیت پر زور دیا گیا۔سوسائٹی کےجواں سال *جوائنٹ سیکریٹری انصاری ثاقب اختر* نے تمام طلبہ کو قومی یکجہتی پر بہت ساری باتیں گوش گزار کیں۔ اس تقریب میں پرائمری ہیڈ مسٹریس *مومن نسرین* میڈم نے آئے ہوئے مہمانان *انصاری جلیل بھائی*،*مرزا انیس بھائی موتی والے*،*توحید سیٹھ*، و اراکین سوسائٹی واسکول اسٹاف کا عمیق دل سے شکریہ ادا کیا۔ساتھ ہی ساتھ نیو نیشنل اسکول کے جملہ اسٹاف ممبران اور نان ٹیچنگ اسٹاف بھی شریک تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا