بھیلواڑہ کے روڈ ویز ڈپو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو لوگوں کی موت

0
0

بھیلواڑہ، 19 جولائی (یو این آئی) راجستھان کے بھیلواڑہ روڈ ویز بس ڈپو کے احاطے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق جودھ پور علاقہ کے باشندے بابولال مینا اور ایک مسلم نوجوان روڈ ویز بس اسٹینڈ احاطے میں اے ٹی ایم گنے کی چرخی کے پاس سو رہے تھے، رات کے وقت بارش کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے دونوں کی موت ہوگئی۔

پولس کے مطابق بابولال اے ٹی ایم میں سوتا ہے جبکہ دوسرا شخص وہاں پراٹھے کا اسٹال لگاتا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کرنٹ گنے کی گھنی سے پھیلا یا کسی اور وجہ سے لگا۔ پولس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

دونوں مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مہاتما گاندھی اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا