بھیرون میں مفت لنگر سیوا اور شری ماتا ویشنو دیوی شرائن پر شاردیہ نوراتروں کے آغاز کے موقع پر شٹچندی یگیہ کا اہتمام

0
0

لازوال ڈیسک
کٹرہ؍؍یاتریوں کی سہولت کے لیے، شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ (ایس ایم وی ڈی ایس بی) نے شری ماتا ویشنو میں شاردیہ نوراتروں کے مبارک موقع پر شٹچندی یگیہ کے آغاز کے بعد شری بھیرون جی مندر کمپلیکس میں آج مفت لنگر سیوا کا آغاز کیا۔ وہیںلنگر سیوا کا افتتاح شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انشول گرگ نے چیئرمین، ایس ایم وی ڈی ایس بیلیفٹیننٹ گورنر، کی ہدایت کے مطابق کیا۔تاہم لنگر سیوا کے آغاز سے قبل اس مقام پر پوجا کا انعقاد کیا گیا۔واضح رہے یہ بورڈ کی طرف سے لگاتار تیسری سہولت ہے۔ تاہم لنگر کی سہولت بورڈ کے پہلے سے موجود وسیع و عریض بھوجنالیہ میں بھیرون جی میں شروع ہو چکی ہے جو ایک وقت میں تقریباً 150 یاتریوں کی خدمت کر سکتی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر اشوک بھان بورڈ کے ممبران ، کے کے شرما، ڈاکٹر جگدیش مہرا، جوائنٹ سی ای او، بورڈ کے دیگر افسران اور ملازمین کے علاوہ یاتریوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا