ونے شرما
ادھمپور// رون تھانہ انچارج نے ایک خفیہ معلومات کی بنیاد پر ناکے کے دوران ایک ٹرک سے بھکی سمیت دو اسمگلروں کو موقع پر پکڑ کر حراست میں لیا۔معلومات کے مطابق رون تھانہ انچارج کو ایک خفیہ اطلاع ملی کہ بھکی سمگلر ٹرک میں بھکی چھپا کر سرینگر سے پنجاب کی طرف لے کر جا رہے تھے۔ وہیں رون تھانہ انچارج دھار روڈ پر واقع رون پولیس تھانے کے قریب ناکہ لگا دیا اور وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی جانچ پڑتال کرنا شرو کر دی ۔تفتیش کے دوران جیسے ہی وہ ٹرک ڈرائیور ٹرک لے کر ناکے کے پاس پہنچا ہی تھا کہ اسے انکوائری کیلئے روک لیا گیا تفتیش کے دوران ٹرک کے اندر دو تھےلوں کے اندر چھپا کر رکھی بھکی سمیت دو اسمگلروں کو موقع پر ہی پکڑ لیا گیا مذکورہ اسمگلروں کی شناخت سریندر سنگھ ولد ورثا سنگھ ونوپریت سنگھ ولد ملوکھ سنگھ رہائشی نادالا پنجاب کے طور پر ہوئی ہے.۔وہیں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔